کوئٹہ کے بعد پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، 43 شہید متعدد زخمی


کوئٹہ کے بعد پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، 43 شہید متعدد زخمی

پاراچنار میں ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 43 افراد شہید اور لگ بھگ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار کی مظلوم عوام پر ایک بار پھر دہشتگردی کا عذاب نازل ہوا ہے۔

2 زوردار دماکوں میں 43افراد شہید جبکہ 50 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

دونوں دھماکے ٹل اڈہ کے علاقے میں ہوئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اکبر خان سرائے مارکیٹ میں ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد لوگ زخمیوں کو اٹھا رہے تھے کہ ایک اور دھماکہ ہوگیا۔

پاراچنار کے پولیٹیکل ایجنٹ نے دھماکوں میں 43 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

5 ایف سی اور 3 لیوی فورس اہلکاروں سمیت 43 عام شہری شہید

واضح رہے کہ یہ بریکنگ نیوز ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات ملنے پر ہم اپنے قارئین کو مطلع کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری