بھارت: گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں تشدد سے 1 مسلمان شہید، 3 زخمی


بھارت: گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں تشدد سے 1 مسلمان شہید، 3 زخمی

بھارت میں ہندوانتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں مشتعل ہجوم نے 4افراد پر دھاوا بول دیا جس کے باعث ایک شخص شہید  جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ 2 سال میں گائے اسمگل کرنے یا گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں انتہا پسند ہندووں کے حملوں کے واقعات میں 11 مسلمان شہید کیئے جا چکے ہیں۔

تازہ واقعے کے مطابق نئی دہلی سے متھرا جانے والی ٹرین میں عید کی شاپنگ کے بعد گھرجانے والے چارافراد پر ہجوم نے کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں دھاوا بول دیا۔

بدترین تشدد کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 3افراد زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ 2015 میں بھی ایک مسلمان شخص کو اس کے پڑوسیوں نے اس شبے میں قتل کردیا تھا کہ اس نے گائے کو ذبح کیا ہے تاہم بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے گھر سے برآمد ہونے والا گوشت بکرے کا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری