سعودی عرب؛ خودکش حملہ میں 11 افراد زخمی

خبر کا کوڈ: 1445695 خدمت: دنیا
انفجار عربستان

سعودی عرب میں ایک خود کش حملہ آور نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئےمکہ مکرمہ اور جدہ میں کارروائی کرکے مسجد حرام پر حملے کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

مکہ اور جدہ میں 3 گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک عورت سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک خود کش حملہ آور نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور خود کو  دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3دہشت گروہ مسجد الحرام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ان میں سے 2گروہوں کا تعلق مکہ جبکہ ایک گروپ کا تعلق جدہ سے تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف پہلا آپریشن مکہ میں اسلیا ضلعے میں کیا گیا جب کہ دوسرا آپریشن اجید المسفی میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور مسجد الحرام میں عبادات کرنے والوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور اجید میں ایک گھر میں چھپا ہوا تھا اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور بار بار پولیس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی باوجود اس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس دھماکے کے نتیجے میں6 عام شہری اور5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے ایک خاتون سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں