حزب اللہ لبنان کی جانب سے سعودیہ دھماکے کی مذمت

حزب اللہ لبنان کی جانب سے سعودیہ دھماکے کی مذمت

حزب الله لبنان نے مسجد الحرام میں ممکنہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلم دنیا کیخلاف جاری دہشتگرد کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودیہ کے شہر مکہ مکرمہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ حملہ عرب اور مسلم دنیا کیخلاف جاری دہشتگرد کارروائیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

حزب اللہ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں، لبنانی مزاحمت تحریک نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد بغیر کسی مذہب کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کا بے دریغ خون بہا رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری