حب الوطنی کا صلہ؛ مسلسل دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی پاراچنار کے نہتے عوام پر ایک بار پھر فائرنگ

حب الوطنی کا صلہ؛ مسلسل دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی پاراچنار کے نہتے عوام پر ایک بار پھر فائرنگ

ہماری دنیا کی نمبر ون فوج سعودی عرب کے دفاع کیلئے جیزان، ریاض اور جدہ بھیجی جا سکتی ہے مگر پاراچنار کے 7 لاکھ کی محصور شیعہ آبادی پر مسلسل 6 مہینوں میں ساتویں خودکش حملے کو نظر انداز کردیتی ہے۔ بھلا فکر کریں تو کیوں کریں، یہاں انسان تھوڑی، کافر بستے ہیں؛ جی ہاں، وہی کافر جنہوں نے کبھی پاک فوج کیخلاف ہتھیار نہیں اٹھایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے اہلسنت کے معروف عالم دین علامہ مکرم قادری نے پاراچنار سانحے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا کی نمبر ون فوج سعودی عرب کی دفاع کیلئے جیزان، ریاض اور جدہ بجھوائی جا سکتی ہے مگر پاراچنار کے 7 لاکھ کی محصور شیعہ آبادی پر مسلسل 6 مہینوں میں ساتواں خودکش حملے کو نظر انداز کردیتی ہے۔

بھلا فکر کریں تو کیوں کریں، یہاں مسلمان تھوڑی کافر بستے ہیں۔ جی ہاں، وہی کافر جنہوں نے کبھی پاک فوج کیخلاف ہتھیار نہیں اٹھایا، اور انہی پاکستانیوں کو محب الوطنی کا صلہ یہ دیا گیا کہ آج مسلسل 2 دھماکوں کے بعد جب عوام نے دھرنا دیا تو ان پر فائرنگ کرکے کئی افراد مزید شہید کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں مزید 6 نوجوان شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

دھیان رہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مظاہرین کو مشتعل کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ پاراچنار وہ واحد علاقہ ہے جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کئی بار فائرنگ کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔

 

پاراچنار کے عوام اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے فوج کی لمبی تلاشی و قطار سے گزرتی ہے۔ کیا میں پوچھ سکتا ہوں یہ تکفیری خودکش بمبار کس کی اجازت سے پاراچنار میں داخل ہوجاتے ہیں؟

2007 سے 2012 تک پاراچنار کے عوام نے طالبان کو ان کی ماں کا نجس دودھ یاد دلا دیا تھا۔ اس وقت پاراچنار کی سیکورٹی فوج کے ذمے نہیں تھی مگر جب سے پاراچنار کے اطراف فوج آئی ہے، خودکش حملوں میں مسلسل اضافہ ہی ہوا ہے۔

کیا جی ایچ کیو، مہران ائیربیس، کامرہ ائیربیس، کراچی ڈاکیارڈ حملوں میں فوج کے اندرونی وہابی آفیسرز ملوث نہیں تھے؟

میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف سے درخواست کرتا ہوں کہ پاک فوج کی وردی میں پاراچنار کے اطراف تکفیریوں کے ہمدرد جو گل کھلا رہے ہیں وہ مظلوم عوام کو مجبور کر رہی ہے کہ یہ 7 لاکھ لوگ اپنے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے لاکر دھرنا دیں۔

آپ بتا دیں کیا آرمی کی پالیسی شیعہ نسل کشی ہے؟ اگر ہاں، تو ان پر ایک بار ہی ایٹم بم گرا کر ختم کردیا جائے، اور اگر نہیں تو فوج کے اندر ان گندے انڈوں کیخلاف کاروائی کی جائے جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں۔

میرا تعلق محب الوطن فوجی گھرانے سے ہے اور مجھے "پاکستان" اور پاک اآرمی سے محبت ہے تاہم اگر گھر کا فرد غلط کام کرے گا تو میں بولوں گا اور اگر میرا دشمن انسانیت دکھائے تو میں اسکی تعریف کرونگا۔

واضح رہے کہ پاراچنار کے نوجوانوں کی پاک آرمی اور ایف سی میں خدمات اور شہادتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جبکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاراچنار کے شیعہ عوام فاٹا کے دیگر ایجنسیوں سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ ہیں اور ملک بھر کے مختلف شہروں میں دہائیوں سے اہم اہم عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری