امریکہ کی نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کے متن اور روح کی خلاف ورزی


امریکہ کی نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کے متن اور روح کی خلاف ورزی

مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ایٹمی معاہدے کے متن اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلح افواج کی مشترک کمان کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کے لئے یہ پابندیاں کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم پچھلے 38 سالوں سے پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں یہ کوئی نیا حادثہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں اس بات کی علامت ہیں کہ دشمن اپنی خباثتوں سے باز نہیں آیا ہے اگر کوئی اس گمان میں ہو کہ دشمن بدل گیا ہے تو جان لے کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ دشمن اپنی دشمنی سے باز نہیں آئے گا ہمیں اس بات سے سبق لینا چاہئے اور پہلے سے زیادہ اس بات کو جانیں کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے ذرائع پر بھروسہ کرتے ہوئے خداوند متعال سے لو لگائے رکھنا چاہئے۔ یہ بھروسہ سبب بنے گا کہ ہم روز بروز ارتقائی مراحل طے کرتے جائیں گے اور پابندیاں لاگو ہونے کی کوئی فکر نہیں ہوگی۔

میجر جرنل باقری نے وضاحت کی کہ یہ پابندیاں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ابھی تک رہبر انقلاب کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم اپنے عہد و پیمان کے پابند رہیں لیکن ہم اس سلسلے میں شکایات اور ضروری دباو ڈالتے رہیں گے۔ 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری