1 دن، 3 دھماکے / دہشتگردی میں گھری پاکستانی عوام سے امریکہ اور کینیڈا کا اظہار ہمدردی


1 دن، 3 دھماکے / دہشتگردی میں گھری پاکستانی عوام سے امریکہ اور کینیڈا کا اظہار ہمدردی

امریکہ اور کینیڈا نے پاکستان کے شہر کوئٹہ اور پاراچنار میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں ہونے والے 3 دہشتگرد حملوں پر امریکی وزارت خارجہ اور کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان اور اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان المناک واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں پاراچنار میں 100 جبکہ کوئٹہ میں 14 افراد شہید اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری