ایران میں یوم القدس اور عید الفطر پر دہشتگرد کارروائی ناکام؛ داعش کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا


ایران میں یوم القدس اور عید الفطر پر دہشتگرد کارروائی ناکام؛ داعش کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا

ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس اور عید الفطر کے موقع پر دہشتگرد حملوں کا منصوبہ بنانے والے داعش سے جڑے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس میں تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھنے والے داعش سے جڑے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی غیور عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے عید الفطر اور عالمی یوم القدس کے دوران تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنانے والے داعش سے مربوط ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ دہشتگرد ملک کے مذہبی شہروں اور دیگر صوبوں میں تخریبی کارروائیوں کا مذموم ارادہ رکھتے تھے جنہیں کسی بھی گھناونی حرکت سے قبل ان کے ساز وسامان سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان دہشتگردوں کے پاس سے 3 عدد کلاشنکوف، ایک مشین گن، خودکش جیکٹ، تین موبائل فون، اینٹی ڈارک گلاسز، بم اور دیگر جنگی ساز و سامان اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری