پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں کے بعد سرچ آپریشن اور گرفتاریوں میں تیزی


پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں کے بعد سرچ آپریشن اور گرفتاریوں میں تیزی

ایک ہی دن میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9جبکہ وہاڑی سے4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔

بہاولپور اور منڈی بہاالدین میں کارروائیوں کے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز پشاور کے علاقے میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 فوجی جوان سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کی تحویل سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری