چینی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، افغانستان کے بارے میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے بات کریں گے


چینی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، افغانستان کے بارے میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے بات کریں گے

چینی وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی بدلتی صورت حال خصوصاً افغانستان کے معاملے پر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چکلالہ کے فوجی ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا استقبال کیا۔

ائیر پورٹ پر موجود بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اور چین کی دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ چین کے پاکستان میں سفیر سن ویڈانگ، صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔

اپنے حالیہ دورے میں وانگ یی پاکستان کی اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وانگ یی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی کامیابی کے لیے خطے میں پائیدار امن بہت ضروری ہے اور اس وقت چینی قیادت یہی مقصد حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی امریکا کے بغیر افغان مصالحتی عمل کرنے پر مشاورت اس دورے کا اہم ترین نکتہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کے بعد افغانستان بھی جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری