مودی کل ٹرمپ کا دیدار کر کے عید منائیں گے


مودی کل ٹرمپ کا دیدار کر کے عید منائیں گے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی اپنے دو روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

اپنے اس دورے کے درمیان مودی کل امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ، انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ بھارتی وزیراعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بھارت اور بھارتیوں کے بہت بڑے پرستار ہیں۔

علاوہ ازیں، ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر چند عرب ممالک، اسرائیل اور بھارت کے سوا دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری