افغانستان: افغان بھارت دوستی ڈیم پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک چار زخمی

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں "افغان بھارت دوستی ڈیم" پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

افغانستان: افغان بھارت دوستی ڈیم پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک چار زخمی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق طالبان نے ضلع چشتی شریف میں "سلمیٰ ڈیم" کی حفاظتی چوکی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔

حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

صوبائی پولیس چیف کے ترجمان گیلانی فرہاد نے بتایا کہ یہ حملہ طالبان نے کیا اور جھڑپ میں 4 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان کی حکومت نے سلمیٰ ڈیم کا نام تبدیل کر کے ”افغان بھارت دوستی ڈیم“ رکھا تھا جس کا افتتاح 4 جون 2016 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری