برطانیہ: حادثہ یا شدت پسندی؟ نمازیوں پرگاڑی چڑھ دوڑی، متعدد زخمی


برطانیہ: حادثہ یا شدت پسندی؟ نمازیوں پرگاڑی چڑھ دوڑی، متعدد زخمی

نیوکاسل میں عید کے اجتماع سے واپس آنیوالے لوگوں پرخاتون نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ میں شہریوں کو گاڑیوں سے روندنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ واقعے میں آج نیوکاسل میں عید کے اجتماع سے واپس آنیوالے لوگوں پرخاتون نے گاڑی چڑھادی جس نے نتیجے میں 1 بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون ڈرائیورنے عید کے اجتماع پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 6افرادزخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 42سالہ خاتون ڈرائیورکوحراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی کی کاروائی نہیں لگتا تاہم اس سلسلے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل بھی ایک انگریز دہشتگرد نے شمالی لندن میں وین نے مسجد سے نکلنے والے لوگوں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری