داعش کے نینوا کی مساجد سے اعلان؛ تمام جنگجو ایک اہم خبر سننے کیلئے تیار رہیں!

تکفیری گروہ داعش نے نینوا میں اکثر مساجد سے اعلان کیا ہے کہ وہ بغدادی کے بارے میں ایک اہم اعلان سننے کے لئے آمادہ رہیں۔

داعش کے نینوا کی مساجد سے اعلان؛ تمام جنگجو ایک اہم خبر سننے کیلئے تیار رہیں!

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نینوا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش نے تلعفر کی اکثر مسجدوں میں اعلان کیا ہے کہ وہ تنظیم کے سرغنہ کے متعلق اہم اعلان سننے کے لئے آمادہ رہیں۔

اس اعلان کو داعش کے زیر قبضہ باقی علاقوں تک بھی پہنچا دی گئی ہے۔

حالانکہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ اعلان کس چیز کے بارے میں ہوگا لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بات داعش کے سرغنہ کی ہلاکت سے متعلق ہو سکتی ہے۔ 

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعیہ بغدادی کی ہلاکت یا اس کے زندہ ہونے کے بارے میں ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے ایک ہفتہ پہلے ہی شام میں فضائی حملوں میں ابو بکر کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری