شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، جماعت اہلسنت

شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، جماعت اہلسنت

امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے دارالعلوم امجدیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا کہ نظام مصطفیٰ کے عملی نفاذ میں ملک کی بقاء و استحکام مضمر ہے، پیغمر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے، ہمیں اپنے مسائل کا حل سیرتِ رسول میں تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، جو عناصر خود ساختہ شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل کر رہے ہیں وہ اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں ایسے افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔

دارالعلوم امجدیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و محبت، رواداری، مساوات، اخوت، عفو درگزر، بھائی چارے کا مجموعہ ہے، ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر مال، جان اور عزت کی پامالی حرام ہے، بے گناہ افراد کا قتل کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے فرمانبردار اور اطاعت گزار کو قبر و حشر میں راحت نصیب ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری