سپاہ کا دشمن کیخلاف جارحانہ حملہ عظیم کارنامہ تھا


سپاہ کا دشمن کیخلاف جارحانہ حملہ عظیم کارنامہ تھا

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا دشمن کیخلاف جارحانہ حملہ ایک عظیم کارنامہ تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران کی عوام نے اس شہر میں واقع امام خمینی (رہ) عیدگاہ اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر نماز عیدالفطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔

امام خامنہ ای نے عید فطر کی نماز کے خطبوں میں ایرانی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

نماز عید میں لاکھوں فرزندان اسلام سمیت اسلامی ممالک کے سفراء اور مختلف مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی۔

امام خامنہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امسال ماہ رمضان ایرانی قوم کیلئے واقعی مبارک مہینہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نزدیک سے دیکھا کہ  ہماری عوام نے خداوند متعال سے توسل و تقرب کو تقاریب کے انعقاد، اپنے بہترین اخلاق اور رویے اور اعمال نیک کے ذریعے دکھایا۔ معنوی فضا، خدا سے توسل اور تقرب کی فضا در اصل ماہ رمضان کی فضا ہی ہوتی ہے۔

رہبر انقلاب نے فرمایا کہ وہ جو آپ نے اس مبارک مہینے میں پایا ہے، آپ کیلئے ذخیرہ ہوچکا ہے، اسے اپنے لئے محفوظ رکھیں، اسی حالت کو جاری رکھتے ہوئے، قرآن کی تلاوت کو ترک نہ کریں، نماز کی طرف ہمہ وقت متوجہ ہوں، یہ ایسی چیزیں ہیں جنہیں مسلسل جاری رکھنا چاہئے۔ ماہ رمجان مشق اور ریاضت کا مہینہ تھا، اس مہینے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔

 انہوں نے اس دعا کیساتھ کہ ایران کی غیور قوم ہمیشہ کیلئے سرافراز ہو، فرمایا: ایرانی قوم نے بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں، اپنے دلوں کو خوش رکھیں، اپنے دلوں میں امیدوں کو پروان چڑھائیں، آپ نے بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں، ایرانی عوام نے عرصہ قبل یعنی ماہ رمضان سے پہلے ہی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر ساری دنیا کو دکھا دیا ہے، دوسرا یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔

انہوں نے تاکید کی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دشمن کیخلاف جارحانہ حملہ کرکے ایک اور عظیم کارنامہ انجام دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری