بیعت سے انکار کی خبر نشر کرنے پر سعودی حکومت نے ٹی وی چینل بند کردیا


بیعت سے انکار کی خبر نشر کرنے پر سعودی حکومت نے ٹی وی چینل بند کردیا

سعودی حکومت نے بدایہ ٹی وی چینل کو ولیعہد محمد بن سلمان کی بیعت سے ایک قبائلی سردار کے انکار کی خبر نشر کرنے پر بند کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے بدایہ ٹی وی چینل کو محمد بن سلمان کی بیعت سے انکار کرنے کی خبر نشر کرنے پر بند کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اس ٹی وی چینل کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی نامہ نگار منصور الخمیس نے اس بارے میں کہا کہ بدایہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز اپنے شاہی فرمان میں نائف بن عبدالعزیز کو ہٹا کر اپنے بیٹے کو نیا ولیعہد بنانے کا اعلان کیا اور پھر محمد بن سلمان سے بیعت کئے جانے کی رسومات کے دوران ایک سعودی قبائلی سردار نے بیعت کرنے سے انکار کر دیا جسے سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں سے نکال دیا۔ اس پورے منظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری