صہیونیوں کی سعودیہ کیساتھ سیکورٹی تعلقات تیز کرنے پر تاکید/ ریاض نیتن یاہو کو دورے کی دعوت دے

صہیونیوں کی سعودیہ کیساتھ سیکورٹی تعلقات تیز کرنے پر تاکید/ ریاض نیتن یاہو کو دورے کی دعوت دے

صیہونی حکومت کے وزیر انٹیلی جنس یسرائیل کٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہو گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر انٹیلی جنس یسرائیل کٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہو گا۔

اسرائیلی وزیر نے تجویز پیش کی ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سازباز کے بارے میں گفتگو کے لئے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ریاض کا باضابطہ طور پر دورہ کرنے کی دعوت دے۔

سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو ولیعہد بنائے جانے کے بعد مختلف صیہونی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی اس قسم کی تبدیلیوں سے اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا عمل تیز ہو گا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات رہے ہیں۔

اس سے قبل ایک امریکی ذریعے نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت امریکہ نے سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو ولیعہد بنائے جانے کی حمایت اور محمد بن نائف کو ہٹائے جانے کی مخالفت سے چشم پوشی کے لئے صیہونی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کی شرط عائد کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی صورت میں امریکہ، سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو شاہی اقتدار پر بیٹھائے جانے کی بھی مخالفت نہیں کرے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری