رحمان ملک: وزیراعظم پاراچنار جا کر شہداء کے خاندانوں کے سر پر ہاتھ رکھیں/ نوازشریف نے پریس کانفرنس میں پاراچنار کا ذکر تک کرنا گوارا نہ کیا


رحمان ملک: وزیراعظم پاراچنار جا کر شہداء کے خاندانوں کے سر پر ہاتھ رکھیں/ نوازشریف نے پریس کانفرنس میں پاراچنار کا ذکر تک کرنا گوارا نہ کیا

سینیٹر رحمان ملک نے پاراچنار عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور وزیراعظم کے پاراچنار جا کر شہداء کے خاندانوں کے سر پر ہاتھ رکھنے پر ایسی حالت میں تاکید کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران بہاولپور سانحے کو قومی سانحہ قرار دیکر پاراچنار کا ذکر تک نہیں کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پاراچنار اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے بیٹھے دھرنے میں شرکت کی۔

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج پاراچنار کے عوام کیساتھ غم کے اس گھڑی میں اظہار افسوس کرنے آیا ہوں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں ظلم و بربریت پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کیطرف سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

سینیٹر رحمان ملک نے تاکید کی کہ حکومت پاراچنار کے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ پاراچنار کے عوام کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔ ملک میں دھشت گردی کیخلاف اتحاد کی ضرورت ہے، دشمن تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاراچنار جا کر شہداء کے خاندانوں کے سر پر ہاتھ رکھیں۔ حکومت پاراچنار کے شہداء کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان کرے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی پاراچنار کے عوام کیساتھ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سانحہ احمد پور شرقیہ میں 150 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد اپنا لندن کا دورہ مختصر کرکے بہاولپور پہنچ گئے۔

وزیراعظم کی بہاولپور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ صوبائی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن سے براہ راست بہاولپور پہنچے تھے جبکہ ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو پاراچنار سانحے کی خبر تک نہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران پاراچنار کا نام تک نہیں لیا اور وزیر اعظم کے اس فعل پر پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاراچنار میں سو سے زائد جوانوں کا بے گناہ خون بہایا گیا ہے اور ڈھائی سو زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ریاستی ادارے، حکام اور پاکستان کی ضمیر فروش میڈیا پاراچنار دھرنے پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری