ٹرمپ کے سفری پابندی کا حکم نامہ بحال


ٹرمپ کے سفری پابندی کا حکم نامہ بحال

اعلیٰ امریکی عدالت نے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامہ بحال کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اعلیٰ امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 6 مسلمان ملکوں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں پر سفری پابندی سے متعلق حکم نامہ بحال کر دیا ہے۔  

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ دی ہے، تب تک یہ حکم نامہ جزوی طور پر لاگو رہے گا۔

واضح رہے کہ حکم نامہ 6 مارچ کو جاری کیا گیا تھا جس کے تحت تین ماہ کے لیے ان چھ ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ چار ماہ کے لیے تارکین وطن بھی امریکا میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ دو وفاقی عدالتوں کی جانب سے صدارتی حکم نامے کو معطل کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ جن مسلم ممالک پر سفری پابندی کا حکم نامہ بحال ہوا ہے ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری