بشار اسد اپنی شریک حیات کے ہمراہ شام کے 4 شہروں میں زخمیوں کی عیادت + ویڈیو + تصاویر


بشار اسد اپنی شریک حیات کے ہمراہ شام کے 4 شہروں میں زخمیوں کی عیادت + ویڈیو + تصاویر

شام کے صدر بشار اسد اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی گاڑی کے ذریعے فوج کے زخمی جوانوں سے ملاقات کے لئے ملک کے چار شہروں کا دورہ کیا۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق شامی صدر بشار اسد نے شمالی شام کے چار شہروں کا دورہ کر فوج کے زخمی جوانوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔

قابل توجہ بات یہ کہ بشار اسد اس ملاقات کے لئے اپنی ذاتی گاڑی سے گئے اور عوام نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ 

اس زمرے میں سوشل میڈیا پر کافی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں بشار اسد اپنی ذاتی گاڑی سے شمالی شام کے چار شہروں حماه، مصیاف، جبله و لاذقیه میں گھوم رہے ہیں اور فوجی چیک پوسٹ اور فوجی جوانوں کو سلام کر رہے ہیں۔ جہاں آتے جاتے لوگ بھی اسد اور ان کی فیملی کے ساتھ یادگار تصویریں لے رہے ہیں۔

اسد، حماہ کے مضافات میں ایک گاوں میں فوج کے زخمی جوان محمد احمد خلیل کے گھر گئے جو شدید زخمی ہیں اور فوج کے زخمیوں کے لئے مخصوص پروگرام جریح الوطن { وطن کے زخمی} کے تحت ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ انہوں نے زخمیوں سے ملاقات پہلے حماہ شہر کی جامع مسجد مسجد النوری میں نماز عید الفطر ادا کی تھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری