ہمارے نظریے میں کوئی فرق نہیں: مودی / بھارت امریکہ کا سچا دوست ہے: ٹرمپ

خبر کا کوڈ: 1447457 خدمت: دنیا
ٹرمپ مودی

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت کے نظریے میں کوئی فرق نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ٹرمپ نے بھارت کو امریکہ کا سچا دوست قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت نے میری ٹائم سیکورٹی اور دفاعی صلاحیت بڑھانے پر بات چیت کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ٹرمپ سے دہشت گردی اور انتہا پسندی پر بات چیت کی گئی، دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کو بڑھائیں گے،افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کے اور ٹرمپ کے وژن میں کوئی فرق نہیں ۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت دہشت گردی کا شکار ہیں۔دونوں ممالک دہشت گرد تنظیموں اور انتہا پسند نظریات کے خا تمے کے لیے پر عزم ہیں، اسلامی انتہا پسندی کا خا تمہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک فوجی تعاون بڑھانے پر دن رات کام کررہے ہیں۔

آئندہ ماہ بھارت، امریکا اور جاپان کی بحری افواج بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔

ٹرمپ نے بھارت کو امریکا کا سچا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات ہیں۔

امریکا اور بھارت کو دہشت گردی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے۔

امریکی صدرکا افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بھارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت دنیا کے لیے تعمیر و ترقی کی مثال بن سکتے ہیں۔

اس موقع پر مودی کی جانب سے ٹرمپ کو دورہ بھارت کی دعوت بھی دی گئی۔

    تازہ ترین خبریں