محمد بن سلمان کی حرکتیں امریکہ کے قومی مفاد کے خلاف


محمد بن سلمان کی حرکتیں امریکہ کے قومی مفاد کے خلاف

امریکہ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ یمن اور قطر میں سعودی ولی عہد کے کارنامے امریکی مفادات کے لئے خطرناک ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد بنائے گئے سعودی شہزادے نے واشنگٹن میں موجود اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔

اس نے سعودی عرب کے نئے اقتصادی ڈھانچے کے لئے منصوبہ بندی کی اور امریکہ سے اربوں ڈالر کا سلحہ خریدا۔

ایسا لگتا ہے کہ ان کا اقتصادی مہم ختم ہو گئی ہے لیکن دوسری طرف بیرونی ملک ان کی تجاوزانہ مہم امریکی مفاد کے لئے بہت خطرناک ہے۔

محمد بن سلمان نے اپنے باپ کے اقتدار میں پہنچنے کے تھوڑے وقفے بعد ہی یمن پرحملہ کر دیا وہ اس جنگ میں صنعاء سے حوثیوں کو نکالنے کے اپنے ہدف میں ناکام رہے اور عام شہریوں پر فضائی حملوں کے سبب ہزاروں لوگوں کی موت کا سبب بنے۔

آل سعود یمن میں شدید انسانی بحران کا سبب بن گئی ہے ایسا بحران جس کی عصرحاضر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

یمن کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد قحط سالی کا شکار ہو چکے ہیں ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کی نذر ہو جاتا ہے۔

5 جون سے آل سعود نے قطر کا محاصرہ کرتے ہوئے ایک اور بحران کی بنیاد ڈال دی ہے جبکہ آل سعود اور اس کے ہمنوا ممالک نے قطر سے تعلقات بحال کرنے کے نام پر کئی شرائط پیش کی ہیں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری