خفیہ محکمہ کی دہشت گرد گروہ پر چوٹ / دہشت گردوں کے اسلحے aور دیگر سازو سامان کے ٹھکانے کا پردہ فاش


خفیہ محکمہ کی دہشت گرد گروہ پر چوٹ / دہشت گردوں کے اسلحے aور دیگر سازو سامان کے ٹھکانے کا پردہ فاش

ایران کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ روز ایک دہشت  گرد تنظیم اور ان کے اسلحہ کے ذخائر کا پتہ لگایا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کل نماز عید فطر کے بعد ایران کے وزیر اطلاعات حجۃ الاسلام سید محمود علوی نے کہا ہے کہ امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کی دسترس میں خفیہ اطلاعات ہیں جن کی کوششوں اور محنتوں کے ثمر میں دہشت گردوں کے بہت سے ممکنہ حملوں کا احتمال ختم ہو گیا ہے۔

امام زمانہ علیہ السلام کے یہ گمنام سپاہیوں کی اہل وطن کے لئے خدمات عید سے مخصوص نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اہل وطن کے لئے ہر دن روز عید ہو۔

ان گمنام سپاہیوں کو جو ذمہ داری دی گئی، وہ اناشااللہ، خداوند متعال اور اہل بیت علیہم السلام کے  کرم سے اس میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آخری اقدام میں اکثر تکفیری گروہوں کو ہزیمت اٹھانہ پڑی ہے ان کے اسلحہ اور دیگر ساز وسامان کے ذخائر ضبط ہوئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری