شامی فوج نے غاصب صیہونی کو خبردار کردیا


شامی فوج نے غاصب صیہونی کو خبردار کردیا

شامی افواج کی قیادت نے غاصب صیہونی کو اس کے تجاوز کے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر شام کے قنیطرہ میں حملہ کیا۔

یاد رہے کہ ان حملوں سے کچھ دیر پلے ہی غاصب صیہونیوں نے اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ جولان کی بلندیوں پر مورٹر داغا گیا ہے۔

شام مخالف جنگجوں سے وابستہ ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ قنیطرہ میں غاصب صیہونیوں کے حملے میں تین شامی فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شامی افواج کی قیادت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قنیطرہ کے اطراف میں دہشت گرد تنظیم جبھۃ النصرۃ کے خلاف شامی فوج کے زبردست آپریشن اور دہشت گردوں کی ہزیمت اور بھاری نقصان کے بعد دشمن صیہونیوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مدد اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے فوج کے ایک ٹھکانے پرحملہ کیا۔

شام نے ان حملوں پر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ذمہ دار غاصب صیہونی ہوگا۔

شامی فوج نے خطے سے غاصب صیہونیوں کے دست راست بن چکے دہشت گردوں کے صفائے پر زور دیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری