پاکستان آرمی چیف پاراچنار کے لئے روانہ


پاکستان آرمی چیف پاراچنار کے لئے روانہ

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ پاراچنار کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے 92 نیوز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ پاراچنار کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سے  پارا چنار میں کیئے گئے 2 بم دھماکوں میں 100 شہادتوں اور 300 افراد کے زخمی ہونے کے بعد گذشتہ 5 دنوں سے وہاں کے مظلوم عوام دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

دھرنے کے شرکا نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ جب تک وزیر اعظم یا آرمی چیف خود آ کر مذاکرات نہیں کرتے، یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے جبکہ شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری