پاراچنار سانحہ / پاکستان سمیت کئی ممالک میں احتجاج


پاراچنار سانحہ / پاکستان سمیت کئی ممالک میں احتجاج

پارا چنار سانحے کی مذمت اور مظلوم عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان سمیت کئی ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کرنے کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مومنین کا پاراچنار مومنین سے اظہاریکجہتی کیلئے دھرنا جاری ہے۔

اسی طرح گلگت میں مومنین کا پاراچنار کے باسیوں سے اظہار ہمدردی اور دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں روالپنڈی میں بھی شہریوں کا بڑی تعداد میں پاراچنار مومنین سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیلئے دھرنا جاری ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کلب کے مقام پر علامتی دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا جو اب احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے اگر اس دوران پارا چنار شہداء کے ورثاء کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو اسلام آباد کی مین شاہراہوں پر دھرنا دیا جائے گا۔

پارا چنار دھماکوں کے خلاف کوہاٹ میں کچہ پکہ کے مقام پر  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جنوبی کی جانب سے محفل شاہ خراسان میں نماز عید پر شرکت کرنے والوں کو پارہ چنار میں شہید ہونے والے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور عید شہداء پارہ چنار کے نام کی مناسبت سے نمازیوں کو سیاہ پٹی باندھی گئی۔

واضح رہے کہ اس بار دھرنے کا سلسلہ فقط پاکستان تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی پاراچنا کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد اور کاظمین میں شہداء پاراچنار کے حق میں اختجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یورپی ملک جرمنی میں بھی سانحہ پاراچنار کے خلاف مومنین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے دہشتگردوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح پاکستان ہائی کمشن کینبررا آسٹریلیا میں پاراچنارکے مظلوم عوام کی حمایت میں حکومت پاکستان کے خلاف پرامن عوام کا احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری