شیعوں کی حزب اللہ کی طرز پر تنظیم بنانے کی سوچ حماقت ہے، زید حامد

خبر کا کوڈ: 1447913 خدمت: پاکستان
زید حامد

دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کا کہنا ہے کہ اگر شیعہ یہ سوچتے ہیں، کہ وہ حزب اللہ کی طرز کی تنظیم پاکستان میں بناسکتے، تو افسوس کے ساتھ وہ اپنے آپ کو خود ہی تباہ کر دیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ میں یہاں شیعہ لوگوں سے براہ راست مخاطب ہوں کہ وہ را اور پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کردیں۔

را کی دہشت گردی میں 100،000 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں جس میں صرف 5 فیصد شیعہ ہیں۔ یہ شیعہ نسل پرستی نہیں بلکہ پاکستانیوں کا قتل ہے۔

میں شدید ناپسند کرتا ہوں کے را کس طرح سے شعیہ قوم کے غم و غصے کا استعمال کرتی یے اور کچھ بیوقوف شیعوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے۔

پاکستان میں شیعہ مسلمان جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب بھیجنے پر پاکستانی فوج سے ناراض ہیں۔  شیعہ اسے روکنا چاہتے ہیں۔

یہ ایران اور پاکستان کے مفادات ہیں. ایران بھی یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنی فوج یا جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب بھیجےاور بھارت نے شیعوں کے اس غم و غصہ کا بہترین فائدہ اٹھایا ہے

پاکستان میں شیعہ کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ یہ سازش کے جال میں پھنس رہے ہیں۔  

 اگر شیعہ یہ سوچتے ہیں، کہ وہ حزب اللہ کی طرز کی تنظیم پاکستان میں بناسکتے، تو افسوس کے ساتھ وہ اپنے آپ کو خود ہی تباہ کر دیں گے۔

پاکستان کا مشترکہ دشمن بھارت ہے ... طالبان اور لشکر جھنگوی ہندوستان کی تخلیق ہیں ... یہاں تک کہ اس میں ایرانی ہاتھ بھی شامل ہے۔

    تازہ ترین خبریں