نکل جاو یہاں سے: بھارتی سرحدی محافظ کو بیجنگ کی وارننگ


نکل جاو یہاں سے: بھارتی سرحدی محافظ کو بیجنگ کی وارننگ

بیجنگ نے وارننگ دی ہے کہ بھارتی سرحدی محافظ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ تربت اور سکم کے درمیانی علاقے میں بھارت کی جانب سے دراندازی کی گئی ہے۔

بیجنگ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ دراندازی سے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی گارڈزسکم سے سرحد پار کر کے تبت میں گھس آئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین کاعلاقائی خودمختاری پر مؤقف واضح ہے،امید ہے کہ بھارت سرحدی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی چینل نے دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو جاری کی تھی۔

کچھ اہلکار کیمرے سے ویڈیو اور تصویریں بھی بنا رہے تھے، تاہم بھارتی چینل نے ویڈیو بنائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔

چین نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت سڑک کی تعمیر میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں بھی سکم کے علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں چین کے فوجیوں نے سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے دو بنکرز تباہ کر دیئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری