روسی سینیٹر: امریکہ شام پر حملہ کرنے کے لئے بہانے تلاش رہا ہے


روسی سینیٹر: امریکہ شام پر حملہ کرنے کے لئے بہانے تلاش رہا ہے

روسی پارلیمنٹ کی دفاع و سلامتی کمیٹی کے نائب صدر نے آگاہ کیا ہے کہ امریکہ شام پر حملہ کرنے کے لئے بہانے تلاش رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی پارلیمنٹ کی دفاع اور سلامتی کمیٹی کے نائب صدر فرانس کلینتسویچ نے کہا ہے کہ امریکہ شامی فوج پر حملہ کرنے کے لئے تیاریاں کر رہا ہے جبکہ یہ بات واضح ہے کہ خطے میں دباو اور اختلاف بڑھانے کی سازشوں کا دور اپنے عروج پر ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ شامی حکومت اپنے مخالفین پر کیمیائی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس حملہ میں عام لوگ اور بچوں کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بشار حکومت کیمیائی اسلحہ استعمال کرتے ہیں تو انہیں اور ان کی حکومت کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

فرانس کلینتسویچ نے امریکی ترجمان کے ان دعووں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام پر اپنے حملوں کے لئے بہانے بازی کرے گا کہ شام میں کیمیائی اسلحہ استعمال ہوا ہے، وہ ان بہانوں کی آڑ میں شام پر حملہ کرنے کا جواز تلاش کر رہا ہے۔

اس سے پہلے بھی شامی حکومت خان شیخون میں ہونے والے حملوں کے الزام کو رد کرتی رہی ہے۔

شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ماسکو اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنا پر اقوام متحدہ کی زیر نگرانی دو سال پہلے ہی اپنے کیمیائی اسلحے کو ختم کر دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری