عبدالستار ایدھی کے پوتے سعید اور جبران ناصر کی پاراچنار دھرنے میں شرکت/ ایدھی سینٹر کا افتتاح + تصاویر


عبدالستار ایدھی کے پوتے سعید اور جبران ناصر کی پاراچنار دھرنے میں شرکت/ ایدھی سینٹر کا افتتاح + تصاویر

عبدالستار ایدھی کے پوتے سعیدعرف جونئیر عبدالستار ایدھی پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 دنوں سے جاری دھرنے میں شریک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عبدالستار ایدھی کے پوتے سعیدعرف جونئیر عبدالستار ایدھی پاراچنار پہنچ گئے۔

انہوں نے پاراچنار میں ایدھی سینٹر آج ہی سے کھولنے کا اعلان کیا اور ان کی جانب سے دو ایمبولینس مذکورہ سینٹر کو دے دیئے گئے۔ جبکہ ائیر ایمبولینس بھی ایمرجنسی کیلئے پشاور اور لاہور میں موجود رہیں گے۔

پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی جونئیر نے کہا کہ پاراچنار ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ عملے کی کمی ہے۔ اس وجہ سے انہوں اولین فرصت میں پاراچنار کا دورہ کیا۔ پاراچنار میں آج ہی سے ایدھی سینٹر کھل جائے گا۔ جس کے لیے  فوری طور پر دو ایمبولینس دئے گئے ہیں۔ اور تین ائیر ایمبولینس بھی پشاور اور لاہور میں موجود رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں دہشت گردی سے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی کوشش کی جائیگی۔

عبدالستار ایدھی جونئیر شہید پارک بھی گئے اور احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور اور پاراچنار کے دلخراش واقعات کے پیش نظر ملک بھر میں کس بھی ذی شعور انسان نے عید نہیں منایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری