آخر نواز شریف پاراچنار کیوں نہیں جا رہے؟؟ عمران خان کا مکرر سوال

خبر کا کوڈ: 1448595 خدمت: پاکستان
imran

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ بہت افسوس ناک ہے تاہم کوئٹہ اور پاراچنار میں بھی انسان بستے ہیں، وزیراعظم وہاں کیوں نہیں جا رہے؟؟

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کے امتیازی رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف پاراچنار کیوں نہیں جا رہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ بہت افسوس ناک ہے تاہم کوئٹہ اور پاراچنار میں بھی انسان بستے ہیں، وزیراعظم وہاں کیوں نہیں جا رہے؟؟

صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بہاولپور جانا ضروری تھا، ان کو کوئٹہ اور پارا چنار بھی جانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچستان اورفاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچستان اورفاٹا کا دورہ نہ کر کے امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان اور فاٹا نہ جا کر احساس محرومی کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں؟ جبکہ کوئٹہ اور پاراچنار میں بھی ہمارے لوگ سوگ منا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا جب کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں