بھارت کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں دلچسپی

خبر کا کوڈ: 1448645 خدمت: دنیا
بھارت ایران

بھارتی وزارت تجارت نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جون کے مہینے کے شروع میں ہی بھارت میں فائنینشیئل سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور سینٹرل بینک کے حکام سے ملاقات میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایشیئن کلیئرنگ میکانیزم بحال کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ بھارت کی فائینینشیئل سروسز اور وزارت تجارت نے فیصلہ کیا ہے کہ تاجروں کی بینکنگ سے متعلق مشکلات و مسائل کو دور کرنے کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تیار کریں۔

بھارت کی وزارت تجارت نے رقم کی یورو میں ادائیگی کے لئے ایران کے ساتھ بینکنگ تعلقات کی برقراری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بینک ان ملکوں میں اپنی برانچ قائم کر سکتے ہیں جن سے ایران کے بینکنگ تعلقات ہیں۔

بھارتی بینکوں نے تہران کے ایٹمی پروگرام کے بہانے 2010 میں ایران کے خلاف مغرب اور امریکہ کی غیرقانونی اقتصادی پابندیوں کے آغاز کے بعد ایران کے ساتھ تیل کی تجارت میں ایشیئن کلیئرنگ یونین میکانیزم روک دیا تھا-

ایشیئن کلیئرنگ یونین میں اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت، بنگلادیش، مالدیپ، میانمار، پاکستان، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں