صیہونیوں کا شام کے علاقے "قنیطرہ" پر ایک ہفتے میں تیسرا حملہ

غاصب صیہونی شام کے علاقے قنیطرہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے ایک مرتبہ پھر تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔

صیہونیوں کا شام کے علاقے "قنیطرہ" پر ایک ہفتے میں تیسرا حملہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے میں شام کے علاقے قنیطرہ پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق غاصب صیہونیوں نے ایک مرتبہ پھر شام کی سرزمین پر حملہ کرکے وہابی دہشتگردوں کی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنے حملوں میں مسلسل شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج قنیطرہ میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی مہم میں مصروف تھی کہ غاصب صہیونیوں نے وہابی دہشتگردوں کا دفاع کرتے ہوئے شامی فوج کے ٹھکانوں پر توپخانے سے بمباری کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری