شام بحران کے حل کے لئے امریکہ کے ساتھ کھڑے ہیں / کیمیائی حملے کا بھی مل کر جواب دیں گے، فرانس

خبر کا کوڈ: 1448931 خدمت: دنیا
ماکرون

فرانس کے نو منتخب صدر ایمانویل ماکرون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں شام میں کیمیائی حملے کا مل کر جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانس کے نو منتخب صدر ایمانویل ماکروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

اس بات چیت میں دونوں صدور نے شام کے بحران کے حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکروں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا اتحادی ہے جبکہ شام میں کیمیائی حملے کا بھی مل کر جواب دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب اور خاتون اول کو 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری