بیجنگ-دہلی سرحدی کشیدگی عروج پر/ چین: ہندوستان 62 کی جنگ یاد رکھے


بیجنگ-دہلی سرحدی کشیدگی عروج پر/ چین: ہندوستان 62 کی جنگ یاد رکھے

بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد بیجنگ نے نئی دہلی کو سن 62 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے باز رہے اور اپنے ماضی سے سبق سیکھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور چین نے 1962 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے بھارت کو کسی قسم کی محاذ آرائی سے باز رہنے اور ماضی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ سرحدی تنازع  پر معنی خیز مذاکرات چاہتا ہے تو پہلے سکم سیکٹر کے علاقے ڈونگ لانگ سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹائے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ڈونگ لانگ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق تصویر میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ علاقے میں موجود دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان تصادم کا سبب بن رہا ہے اور یہ صرف اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے جب بھارت اپنے فوجیوں کو اس علاقے سے پیچھے ہٹائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری