العبادی نے موصل سے داعش کی نابودی کا اعلان کر دیا


العبادی نے موصل سے داعش کی نابودی کا اعلان کر دیا

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر عراق سے داعش کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک سے داعش کا وجود ختم ہو چکا ہے جبکہ داعش کے بچ جانے والے دہشتگردوں کو ہلاک یا قیدی بنا لیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر عراق سے داعش کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ داعش کے دہشتگردوں کے ذریعے النوری مسجد اور الحدباء میں دھماکہ اور عراقی فوجوں کے مقابلے میں راہ فرار اختیار کرنا اس علاقے سے ان کی حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے۔

حیدر العبادی نے مزید کہا کہ النوری مسجد کے آزاد ہوتے ہی داعش کا صفایا ہو گیا۔ ہم داعشی دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے یہاں تک کہ ان کا آخری جنگجو بھی ہلاک ہو جائے یا فوج کے سامنے تسلیم ہو جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نینوا آپریشن کے کمانڈر عبد الامیر رشید یار اللہ نے کہا تھا کہ النوری مسجد الحدباء اور السرجخانہ کی آزادی کے ساتھ ستھ قدیم موصل بھی آزاد ہو گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ النوری مسجد سے ہی دہشتگرد تنظیم داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی نے اپنی خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔

عراقی فوج نے گزشتہ برس موصل کی آزادی کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن کا اعلان کیا تھا اور سو دن کی سخت جدوجہد کے بعد مشرقی موصل کو آزاد کرا لیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری