غزہ پٹی میں غاصب صیہونی کا ایک اور ڈرون گر کر تباہ

خبر کا کوڈ: 1449443 خدمت: اسلامی بیداری
پهپاد

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں ان کا ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے کہا کہ ان کا ایک ڈرون غزہ پٹی میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون راکد السماء تھا جو بیت لحم میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اس صیہونی افسر نے اس ڈرون کی ماموریت اور ان کے مقصد نیز اس حادثے کی مزید اطلاعات فراہم نہیں کی ہیں۔ صیہونی فوج اس قسم کے ڈرون کو جاسوسی اور ممکنہ حملوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری