داعش کا موصل میں شکست کا اعتراف / تلعفر داعشی خلافت کا نیا اڈہ


داعش کا موصل میں شکست کا اعتراف / تلعفر داعشی خلافت کا نیا اڈہ

نینوا کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد تظیم داعش نے موصل می اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے تلعفر کو اپنی خلافت کا نیا اڈہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نینوا سے ایک مقامی ذرائع نےخبر دی ہے کہ امیدوں کے برخلاف تلعفر میں داعش کے ایک سرغنہ ابو البراء الموصلی نے موصل کی جنگ میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے بقول ابو البراء نے یہ اقرار اس وقت کیا جب موصل میں اس دہشت گرد تنظیم نے ویڈیو فائل جاری کرتے ہوئے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اس تنظیم کے دہشت گرد ابھی بھی نوری مسجد کے اطراف میں موجود ہیں۔

اس رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ داعش کی طرف سے تلعفر کے نائب گورنر کے عہدے پر فائز الموصلی نے موصل میں داعش کی شکست کو جنگی حمکت عملی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تلعفر وقتی طور پر داعش کا دارالحکومت اور اس خلافت کا مرکز ہو گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری