خیبر ایجنسی میں دھماکہ؛ سیکورٹی اہلکار سمیت 4 افراد شہید

خبر کا کوڈ: 1450198 خدمت: پاکستان
بم دھماکہ

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میدان میں نصب بارودی مواد کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.

پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری