برطانیہ میں خصوصی مہم "ابھرتا ہوا پاکستان" کا آغاز / لندن کی بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں


برطانیہ میں خصوصی مہم "ابھرتا ہوا پاکستان" کا آغاز / لندن کی بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں

برطانیہ میں پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی منانے کا ایک نیا انداز اپنایا گیا، "ابھرتا پاکستان"خصوصی مہم میں برطانیہ کی ڈبل ڈیکر بسوں کو پاکستانی ثقافت میں رنگ دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیاحت کے مرکز لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی ثقافت کےرنگ چھا گئے۔پاکستان کےسترسال پورے ہونے پر بسیں پاکستانی بن گئیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کی آزادی کو 70 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ’ابھرتا ہوا پاکستان‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم میں برطانیہ کی ڈبل ڈیکر بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں۔

سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر ایمرجنگ پاکستان اور لینڈ آف بیوٹی کی عبارت لکھی ہوئی ہے، جو دنیا کو خوبصورت پاکستان کا پیغام دے گا۔ جبکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر نمایاں ہے۔

برطانوی بسوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ، پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے ساتھ خوبصورتی اور بلند و بالا پہاڑوں سمیت قومی جانور مارخور کا عکس بھی نمایاں کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے سیاحوں کامرکز ہے۔

لندن کی مشہور سرخ بسوں کو پاکستان کے روائتی رنگوں اور تصاویر سے رنگنے کیلئے معروف اشتہاری کمپنیوں اور نامور ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بسیں لندن کے روایتی راستوں سے گزریں گی، جس میں روزانہ سیکڑوں سیاح سفر کریں گے اور پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری