ایرانی صدر کا اپنے عراقی ہم منصب اور آیت اللہ سیستانی کو موصل کی آزادی پر مبارکباد


ایرانی صدر کا اپنے عراقی ہم منصب اور آیت اللہ سیستانی کو موصل کی آزادی پر مبارکباد

ایرانی صدر نے اپنے عراقی ہم منصب اور مرجع تقلید شیعیان جہان آیۃ اللہ سید علی الحسینی السیستانی کو ایک خط میں موصل کی آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر فواد معصوم اور آیۃ اللہ سید علی الحسینی السیستانی کو الگ الگ خطوط لکھ کر اس ملک کے تاریخی شہر موصل کی آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

حسن روحانی کے خط کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب فواد معصوم صدر مملکت عراق

موصل کی آزادی اور اس تاریخی شہر کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کئے جانے پر آپ کو اور عراقی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عراق کی سلامتی میں پیش آنے والے مثبت نتائج، دہشتگردی اور شدت پسندی کے مقابلے میں حاصل ہونے والی فتح عراقی عوام، افواج اور رضاکار دستوں نیز ہمسایہ ممالک کی مدد سے ممکن ہوا ہے کہ داعش کے وحشتناک وجود مٹ جائے۔

اسی عزم و ارادے کے ساتھ خطے میں قیام امن ممکن ہے اور مظلوم مسلمانوں کو جنگ و قتال کے وحشتناک ماحول سے چھٹکارا دلایا جا سکتا ہے۔

جناب عالی کے لئے صحت و سلامتی اور عراقی عوام کے لئے سربلندی اور افتخار کا طالب-

حسن روحانی صدر اسلامی جمہوریہ ایران

 

آیۃ اللہ سیستانی کے نام خط اور فتح موصل کی مبارکباد

حسن روحانی نے آیۃ اللہ سیستانی کے نام ایک پیغام ارسال کرتے ہوئے موصل کی آزادی کی مبارکباد پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا ایک بار پھر مرجعیت اور فتوی کی اہمیت کو جان گئی ہے۔

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم

مرجع عالیقدر حضرت آیت‌الله العظمی سید علی الحسینی السیستانی دامت برکاته

عراقی عوام کی جیت اور موصل شہر کی آزادی نے ایک بار پھر دنیا والوں کو مرجعیت اور فتوی کی طاقت کا احساس دلایا ہے۔ تین سال قبل ناامیدی اور مایوسی کے دورمیں حوزہ علمیہ اور مرجعیت نے عوام میں نئی جان پھونکی تھی اور عوام اور فوج میں دہشتگرد تنظیم داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے حوصلہ پیدا کیا تھا۔ میں اس عظیم فتح کے موقع پر آپ اور عراقی عوام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب عالی کی صحت و سلامتی اور توفیقات کے ساتھ ساتھ عراقی عوام کی سربلندی کے لئے دعا گو ہوں۔

حسن روحانی

صدر اسلامی جمہوریہ ایران

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری