اسرائیل کا قنیطرہ میں شامی فوج کے ٹھکانے پر ایک بار پھر حملہ

خبر کا کوڈ: 1450539 خدمت: اسلامی بیداری
بالگرد اسرائیلی

قنیطرہ میں شامی فوج ایک بار پھر اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے حملوں کا نشانہ بنی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے قنیطرہ کے مضافات میں البعث شہر کے نزدیک الصمدانیۃ الشرقیہ اور الصمدانیۃ الثانیۃ میں شامی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

تاحال اس حملے میں ہونے والے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران صہیونیوں کا شامی فوج پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

گزشتہ روز بھی صیہونی فوج نے قنیطرہ میں شامی فوج کو اپنے حملہ کا ہدف بنایا تھا۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ جولان پہاڑی پر ایک مارٹر داغا گیا تھا جس کے جواب میں صیہونی فوج نے یہ کارروائی کی تھی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری