2029 تک قومی افواج یورپی فوج کی شکل اختیار کر جائیں گی


2029 تک قومی افواج یورپی فوج کی شکل اختیار کر جائیں گی

جرمن وزیر خارجہ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2029 تک یورپی ممالک کی افواج واحد فوج کی شکل اختیار کر جائیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمن وزیر خزانہ ویلفگانگ شایبلہ کو امید ہے کہ 2029 تک یورپی ممالک کی افواج ایک ہی جھنڈے تلے ایک مشترکہ یورپی فوج کی شکل اختیار کر جائیں گی۔
انہوں نے چالیس نوجواںوں کے ذریعے یورپ کی ضرورتوں کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ فوج کو یورپی کر دیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم 2029 تک اسی طرح قومی افواج کے حامل ہوں بلکہ ان ملکی افواج کو یورپی فوج کی شکل دے دینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں حکومتیں اس بات پر قادر نہیں ہونگی کہ تن تنہا کسی مسئلے کو حل کر سکیں ہم قومی سطح پر تمام مالی مشکلات کو حل کرنے پر بی قدرت نہیں رکھتے ہونگے۔
یورپی یونین کے صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد کہا تھا کہ واشنگٹن ایک طویل مدت تک یورپ کی حفاظت کا ضامن نہیں ہوگا ہمیں اس ذمہ داری کو خود نبھانا ہوگا لہذا ہمیں یورپ کی جدید دفاعی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ان کے نظریات کی یورپ کے اکثر اداروں نے حمایت بھی کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری