مشہور پاکستانی صحافی کو اشتہار ی قرار دے دیا گیا، فوری گرفتار کرنے کا حکم


مشہور پاکستانی صحافی کو اشتہار ی قرار دے دیا گیا، فوری گرفتار کرنے کا حکم

ملک کے معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روزنامہ اوصاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے صحافی اور تجزیہ کار زید حامد کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔ جس پر ان کو عدالت نے طلب کیا تھا تاہم عدالت میں کیس کی کئی سماعتیں ہونے کے باوجود زید حامد عدالت پیش نہیں ہوئے۔

مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے انھیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کرنے ک ہدایت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زید حامد کے گھر کے باہر بھی ان کے اشتہاری ہونے کا اشتہار لگائے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری