ویمنزورلڈکپ: پاکستان کا ہندوستان سے مقابلہ شروع


ویمنزورلڈکپ: پاکستان کا ہندوستان سے مقابلہ شروع

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2018 کے گروپ میچ میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے آگئے ہیں، بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ یک طرفہ مقابلہ ہوگا تاہم تین ہفتے قبل چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کی مینز ٹیم نے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد خواتین ٹیم کی جانب سے کسی بھی 'معجزے' کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ 2017 کی مہم کا آغاز وارم اپ میچوں میں ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے کیا لیکن اس کے بعد گروپ میچوں میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیم کو اس وقت شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب تجربہ کھلاڑی اور ٹیم کی نائب کپتان بسمہ معروف انگلینڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگئیں۔

پاکستانی شائقین کو ٹیم سے ماضی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کامیابی کی زیادہ امیدیں نہیں ہیں کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تمام 9 میچوں میں فتح سمیٹی اور یہ تمام مقابلے یک طرفہ ثابت ہوئے تھے۔

ہندوستانی ٹیم نے آخری مرتبہ رواں سال فروری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری