جی-20 اجلاس؛ شاہ سلمان کی تخت و تاج کے ہمراہ شرکت میزبان ملک کیلئے مشکلات کا سبب


جی-20 اجلاس؛ شاہ سلمان کی تخت و تاج کے ہمراہ شرکت میزبان ملک کیلئے مشکلات کا سبب

جی-20 اجلاس میں شاہ سلمان کا اپنے تخت و تاج کے ہمراہ شرکت کرنے سے میزبان ملک جرمنی کیلئے کافی مشکلات پیدا کئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہامبورگ میں منعقد ہونے والے جی-20 اجلاس سے قبل اس شہر میں کسی بھی ہوٹل میں کمرے تلاش کرنا ایک مشکل کام ہو گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے افسران کو بھی اس شہر میں کوئی مناسب مکان نہیں مل رہا، تھک ہارنے کے بعد انہوں نے اپنے صدر کیلئے برلن میں رہائش کا انتظام کرلیا ہے جہاں سے وہ ہر روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے اجلاس میں شرکت کے لئے ہامبورگ جائیں گے۔

یہاں پر مناسب رہائش نہ ملنے کا سبب شاید یہ ہے کہ سعودی بادشاہ اور ان کے ہمراہ آنے والے حکام کے لئے 400 کمرے اور سوئیٹ رزرو کرا لئے گئے ہیں۔ جن میں سے 160 کمرے لکس ہوٹل اور باقی 240 کمرے آس پاس کے ہوٹلوں میں رزرو کرائے گئے ہیں۔

ان کمروں میں کافی حد تک تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، ہر کمرے کو بلیٹ پروف بنایا گیا ہے نیز رقص ہال کو ڈرائنگ روم کی شکل دیدی گئی ہے۔

شاہ سلمان اس دورے پر اپنے تخت و تاج کے ہمراہ جا رہے ہیں۔

سعودی شاہ کے وسائل کو ہوٹل منتقل کرنے کے لئے 8 ٹریلر کی خدمات لی گئی ہیں۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری