سانحہ بہاولپور میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 206 ہوگئی


سانحہ بہاولپور میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 206 ہوگئی

سانحہ بہاولپور میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 206 تک پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 2زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 206 ہو گئی، جبکہ 69زخمی اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ احمد پور کےمزید دو زخمی زندگی کی بازی ہار گئے، حکام کے مطابق ہولناک حادثے میں80 مریض مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیر علاج ہیں، جن میں سے 69 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

خیال رہےکہ دو روزقبل آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق مزید آٹھ افراد کی نماز جنازہ کردی گئی تھی، نماز جنازہ جائے حادثہ پر ادا کی گئی، علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ نشتراسپتال ملتان سے 9سال کی مسکان کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔

اس سے قبل حادثے میں جاں بحق ہونےوالے 125ناقابل شناخت افراد کی نواحی قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی جبکہ سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری