داعش مغرب کے ہارے ہوئے مہرے ہیں / متحد اسلامی میڈیا نے موصل کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا


داعش مغرب کے ہارے ہوئے مہرے ہیں / متحد اسلامی میڈیا نے موصل کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا

عراق کے ریڈیو اور ٹیلیویژن یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ موصل کی آزادی میں اسلامی میڈیا کے اتحاد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسلامی ریڈیو اور ٹی وی یونین کے نویں اجلاس کے موقع پر مشہد مقدس میں خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے ریڈیو اور ٹی وی یونین کے صدر حجت الاسلام جناب سید محمد حسینی نے کہا کہ میں نے اس اجلاس کی تمام نشستوں میں شرکت کی ہے، یقین مانئے اگر اسلامی میڈیا میں یہ اتحاد نہ ہوتا تو ہم موصل میں داعش پر غالب نہیں آ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد اور داعش مغرب کے شکست خوردہ مہرے ہیں ایران اور عالم اسلام کے خلاف مغربی میڈیا کے سنگین اور وسیع حملوں کو دیکھتے ہوئے اسلامی میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو حقائق سے آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی چینلز نے اسلامی معارف اور تعالیم دین کو عام کرنے کے سلسلے میں بہت محنت کی ہے جس کا مشاہدہ عظیم الشان ریلیوں اور بالخصوص اربعین حسینی کے موقع پر بخوبی کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک سے عاشقان حسینی کا وہ عظیم اجتماع جس کا مشاہدہ ہم  اربعین کے موقع پر کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری