شکار پور میں زمین تنازع پر مسلح تصادم، 10 افراد جاں بحق


شکار پور میں زمین تنازع پر مسلح تصادم، 10 افراد جاں بحق

ضلع شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو گروہوں میں زمین کے تنازع پر ہونے والے مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خانپور میں کچے کے علاقے میں جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمین کا تنازع عرصے سے جاری تھا اور آج (3 جولائی) کو اس وقت مسلح تصادم ہوگیا جب دونوں گروہ آمنے سامنے آگئے۔

مذکورہ مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی، دو خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔

آخری اطلاعات تک دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پولیس کو مذکورہ مقام پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری